پاکستان میں توانائی کا بحران
پاکستان ویسے تو کئی سال سے توانائی کے بحران کا شکار ہے لیکن گزشتہ دو برس سے پاکستانی معاشرے کا ہر طبقہ بجلی اور گیس کی کمی کا رونا روتا نظر آتا ہے۔ صنعت کا پہیہ رک رک کر چلتا ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ پہیہ رکتا زیادہ اور چلتا کم ہے۔پندرہ سال پہلے اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی اور گیس پیدا کرنے والا ملک اس حال کو کیسے پہنچا؟
کیا سرکاری ماہرین مستقبل کی ضروریات کو سمجھنے میں ناکام رہے؟ یا حکمران سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوئے؟ یا پھر وفاق کی اکائیاں اور سیاسی اور قوم پرست گروہ ملکی مفاد پر اپنے علاقائی مفادات کو فوقیت دیتے رہے؟پاکستان کے توانائی کے بحران کے اسباب و اثرات پر بی بی سی کے نامہ نگار آصف فاروقی کی خصوصی ویڈیو سیریز میں ان تمام موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے
No comments:
Post a Comment